کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن میں بابر اعظم نے500رنز بنالئے۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ روز کھیلے گئے ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ میں بابراعظم نے 46 رنز بناکر اپنے ایک سیزن میں 500رنز مکمل کئے۔
انہوں نے تیسری مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل سیزن 6میں 554اور سیزن 8میں 522رنز بنائے تھے۔ وہ پی ایس ایل میں 500رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 سے زائدرنز بنا چکے ہیں۔