کراچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ایلیمینیٹر ون ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں (کل) جمعرات کو ایک میچ ایلیمینیٹر ون کی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کوالیفائر ون کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا اور اس میچ کی فاتح ٹیم کا فائنل میچ میں کوالیفائر ون کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ تیسری اور چوتھی نمبر کی ٹیموں کے درمیان ایلیمینیٹر ون میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا مقابلہ 15 مارچ کو ایلیمینیٹر ٹو کوالیفائر ون میچ کی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔ ایلیمینیٹر ون کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ لیگ کا ایلیمینیٹر ون میچ انہتائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔