پی ایس ایل میں (کل) واحد میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

96
HBL PSL
HBL PSL

راولپنڈی۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) جمعہ کو واحد میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لے گی۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل 8 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ راولپنڈی میں جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں (کل) بروز جمعہ کو لیگ کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ، محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں رلی روسو، ڈیوڈ ملر، ٹم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ ، انور علی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔ پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی زیرقیادت میں میدان میں اترے گی ۔

اس ٹیم میں ٹام کوہلر کیڈمور، وہاب ریاض، رومین پائول، محمد حارث اور مجیب الرحمان جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے 8 ، 8پوائنٹس ہے ، یہ میچ جو ٹیم جیتے گی وہ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی۔