لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے دوران شائقین کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم اوراس کے اطراف میں 250سے زائد ورکرز اور8واشر گاڑیوں کی مدد سے صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے اس حوالے سے کہا کہ مکینیکل سویپرز کی مدد سے قذافی سٹیڈیم آنے اور جانے والے راستوں کو کلیئر کیا گیا،200سے زائد ورکرز، 15 سپروائزرز، میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
مزید برآں پی ایس ایل میچز کے دوران ہر انکلیوژر میں 15ورکرز، 1سپر وائزر ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے،2 واٹر باذرز قذافی سٹیڈیم کے اطراف پانی کا چھڑکائو جاری رکھیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا ہے،شائقین کرکٹ سے بھی گزارش ہے کہ وہ میچز کے دوران سٹیڈیم میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں،صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587245