پی ایس ایل7، شاداب خان مسلسل تین میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے

59

کراچی۔7فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائزڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان مسلسل تین میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے۔

پی ایس ایل ریکارڈز کے مطابق انہوں نے گذشتہ روزکراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، انہوں نے میچ میں 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

اس سے قبل شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 اور لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ پانچ میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل سیزن سیون کے تاحال سرفہرست بالر بن گئے ہیں۔