پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل جاری، 100انڈیکس244.49 پوائنٹس کے اضافے سے43239.45 پوائنٹس پر بند

163

کراچی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد انڈیکس میںتیزی رہی ،اس تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی 43000 ،43100 اور 43200 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔مارکیٹ سرمایہ میں مزید 35ارب55کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.46 فیصدزائد رہاجبکہ51.05 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، اسٹیل ، فوڈز کیمیکلز اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 43322 پوائنٹ کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔