پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 100.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40471.48 پوائنٹس پر بند

70
Stock market
Stock market

کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 100.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40471.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 57 ارب 44 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار 617 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 31 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 395 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 13 لاکھ 82 ہزار 80 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40400 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 100.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40471.48 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 3.04 پوائنٹس کی تیزی سے 20215.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 22.82 پوائنٹس کی کمی رہی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 64.13 پوائنٹس کے اضافے سے 15357.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 215.50 پوائنٹس کی تیزی سے 19926.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔