کراچی ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 471 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 73 کروڑ 1 لاکھ 90 ہزار 80 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 83 لاکھ 56 ہزار 560 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 266.87 پوائنٹس کی مندی سے 21409.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔