پی ایس ایکس نے دوران ٹریڈنگ 50 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

120

کراچی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں حصص کی خرید و فروخت میں گذشتہ کاروباری روز ہونے والی تیزی منگل کو بھی برقرار رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 50 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کریکشن کے باعث انڈیکس 92.74 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49968.92 پوائنٹس پر بند ہوا،چانیز کنسورشیم کو پی ایس ایکس کے حصص کی فروخت کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ یوریا کی برآمد پر حکومت کی جانب سے سبسیڈی کے لئے کی جانے والی منصوبہ بندی نے فرٹیلائیزر سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی قائم رکھی۔