اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2016-17ءمےں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت اب تک مجموعی مختص بجٹ کے 78.8 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت 598.5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراءکیا ہے جن میں 150 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔