پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کھرب17 ارب 45 کروڑ روپے جاری

97

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک2 کھرب17 ارب 45 کروڑ33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران مواصلات کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 85 ارب 19 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے خانےوال اےکسپرےس وے اےک ارب 25 کروڑ،این 50 کے لئے 60 کروڑ، دو لین ہائی وے بسیمہ تاخضدار کے لئے 20 کروڑ، چترال ایون بمبوریت کے لئے 12 کروڑ، 2010ءکے سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 21کروڑ 66 لاکھ، پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 70 کروڑ، نیشنل ہائی وے ڈویلپمنٹ سیکٹر پراجیکٹ کے لئے 20 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کے لئے 60 کروڑ، 6 لین ہائی وے لاہور ایسٹرن بائی پاس کے لئے 20 کروڑ، سی پیک کے تحت اسلام آبادتا رائیکورٹ سیکشن کے لئے 60 کروڑ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کے لئے 40کروڑ، لاہور ملتان موٹر وے کی تعمیر کے لئے 28ارب 46 کروڑ، جگلوٹ سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔