پی ایس ڈی پی کے تحت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے 500 ملین روپے مختص

139
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے 500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق صحت تحفظ پروگرام کیلئے 419.130 ملین روپے جبکہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کے منصوبے کیلئے 80.870 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔