پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے لئے 11 ارب 55 کروڑ روپے جار ی

88
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 11 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے11ارب 44کروڑ 15لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 33ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 11 ارب 55کروڑ 70لاکھ روپے جاری جبکہ 11 ارب 44 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔