پی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 5 کروڑ روپے جاری

165
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے اب تک ایک ارب 5 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے جبکہ 4 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔