پی ایس ڈی پی کے تحت قانون و انصاف ڈویژن کے 7جاری اور 3 نئے منصوبوں کے لیے 1912.481ملین روپے مختص

22
Budget

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قانون و انصاف ڈویژن کے 7جاری و 3 نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1912.481ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق 7جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں آٹو میشن آف فیڈرل کورٹس ،ٹربیونلز فیز2(نظرثانی شدہ )کے لیے 170ملین روپے ، آرکائیونگ اینڈ ڈیجیٹلائزیشن آف لیجیسلیشن اینڈ ریکارڈ آف منسٹری آف لا اینڈ جسٹس کے لیے 27ملین روپے ،

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگل فیسیلی ٹیشن سنٹر کی تعمیر کے لیے 201.785ملین روپے ، منسٹری آف لا ءاینڈ جسٹس اسلام آباد کے پلاننگ و مانیٹرنگ یونٹ کی مضبوطی کے لیے 19.325ملین روپے ، سپریم کورٹ کراچی برانچ رجسٹری کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 30ملین روپے ، منسٹری آف لا اینڈ جسٹس و وفاقی وزارتوں و ڈویژنز کی مضبوطی و کیپیسٹی فروغ کے لیے 110ملین روپے ،ڈسٹرکٹ کورٹس سیکٹر جی ۔10ون میں سائلین کے لیے سہولت مرکز کی تعمیر کے لیے 1138.371ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔

آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قانون و انصاف ڈویژن کے 7 جاری منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1696.481ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ تین نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 216ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔

قانون و انصاف ڈویژن کے 3نئے منصوبوں میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لیے 100ملین روپے ، سپریم کورٹ کراچی برانچ رجسٹری کی توسیع کے لیے 100ملین روپے اور ڈیزائن آف اٹارنی جنرل بلاک (فزیبلٹی ) کے لیے 16ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔