پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1676.074ملین روپے مختص

21
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 1676.074ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق وزارت قومی ورثہ وثقافت کےپہلے سے جاری 4 مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 352.074ملین روپے جبکہ چارنئے منصوبوں کےلئے 1324ملین روپے رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے 8مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر1676.074ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔