پی ایس ڈی پی کے تحت پیٹرولیم ڈویژن کے جاری ایک منصوبے کے لئے 718.580 ملین روپے مختص

16
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے جاری ایک منصوبے کے لئے 718.580 ملین روپے کے فنڈزمختص کیے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق جدید سیٹلائٹ امیجنگ بیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ارضیاتی نقشہ سازی اور معدنیات کی تلاش میں تیزی کے منصوبے پر مجموعی۔لاگت کا تخمینہ 995 ملین روپے ہے۔ جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کے لئے 276.420ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت خرچ کیے گئے آئندہ مالی سال 2025-26 میں منصوبے کے لئے مزید 718.580 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔