پی ایف اے کی کارروائی میں ڈیڑھ ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت تلف

177
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

سرگودہا۔15مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کامردہ مرغیوں کاگوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایف اے ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے سرگودہا شہباز سرور کی ہدایت پررات گئے سرگودھا کے نواحی قصبہ دودھا میں بڑی کارروائی کر تے ہوئے 1500 کلو گرام مردہ مرغیوں کے گوشت کو تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے سرگودھا کی عوام کو مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیا۔ اورچکن سپلائرز کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کی توقع ہے۔