پی ایم ای ایکس میں 10.354 ارب روپے کے سودے

125
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان مرکنٹایٔل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے10.344 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,157 رہی۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.550 ارب روپے رہی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.759 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.022 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 612.944 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 411.576 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 251.895 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 225.591 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 211.100 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل کے سودوں کی مالیت 191.198 ملین روپے او ر ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 107.526 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.667 ملین روپے اور کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 4.368 ملین روپے رہی۔