کراچی ۔ 11 مئی (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.757 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,048 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,904 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.025 بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 857.367 ملین روپے, کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 751.259 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 100.513 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 19.876 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.402 ملین روپے رہی۔