پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,224 کی سطح پر بند

83
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,224 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.760 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9,511 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے ہوئے جن کی مالیت 970.474 ملین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 572.391 ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 498.722 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 283.674 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت158.596 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 121.893 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت64.430 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 42.067 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 24.067 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 20.256 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.606 ملین روپے رہی ۔