پی ایم وائی ایس ڈی پی کے تحت مختلف شعبوں میں56ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی

19
Economic Survey

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کےلئے وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایم وائی ایس ڈی پی )کے تحت مختلف شعبوں میں56ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 25-2024کے مطابق پی ایم وائی ایس ڈی پی کے تحت آئی ٹی کے شعبہ میں 39مختلف کیٹگریز میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

اسی طرح صنعتی مہارتوں کے فرو غ کےلئے 53 اور39دیگرشعبوں میں بھی نوجوانوں افرادی قوت کو ہنرمندی کی تربیت دی گئی ہے جس کا مقصد سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک اور جاپان سمیت دیگرمختلف بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں نوجوانو ں کو روزگار کے حصول میں معاونت کی فراہمی ہے۔واضح رہے کہ نوجوان افرادی قوت کوہنرمندی کی تربیت کی فراہمی کےلئے بین الاقوامی اداروں سے معاونت حاصل کی گئی ہے۔