پی این ایف یوتھ انڈر 14 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 7 نومبر سے شروع ہو گی

75

اسلام آباد ۔ 03نومبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور سٹی سکول کے تعاون سے پی این ایف یوتھ انڈر 14 گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 7 سے 9 نومبر تک سٹی سکول پی اے ایف میں کھیلی جائے گی۔ پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے ڈراز آج جمعہ کو نکالے جائیں گے، پی این ایف حکام کے مطابق ایونٹ کی فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔