28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ایچ اے سرگودھاکے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے فلورا...

پی ایچ اے سرگودھاکے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے فلورا فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

- Advertisement -

سرگودھا۔ 07 اپریل (اے پی پی):پی ایچ اے سرگودھاکے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے فلورا فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 16 سے 22 اپریل تک جاری رہنے والے اس 7 روزہ فیسٹیول کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے بنیادی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ جشن بہارا ں کی مناسبت سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام 7 روزہ فلورا فیسٹیول پی ایچ اے آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ ہوگا جس میں رنگا رنگ پروگرام اور مختلف اجناس کے علاوہ موسمی پھولوں کی نمائش کی جائیگی جبکہ تمام ادارے اپنے اپنے سٹالز لگائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کے باسیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پی ایچ اے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور جشن بہاراں 2025ء کے موقع پر فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ہر عمر کے حامل مرد و زن بالخصوص بچوں کیلئے تفریح کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلورا فیسٹیول میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے شفیق الرحمٰن نیازی نے فلورا فیسٹیول کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ فلورا فیسٹیول میں مختلف ٹیبلوز، ورائٹی شو اور کلچرل شو سمیت دیگر صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے اہل سرگودھا بھرپور محظوظ ہوں گے اور اس فیملی فیسٹیول کو مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کے حوالہ سے جملہ ذمہ داران کو بروقت فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی گئیں اور غفلت و کوتاہی کے مظاہرہ پر سخت ایکشن لیا جائے گا، فلورا فیسٹیول کے حوالہ سے جاری اقدامات کے جائزہ کے بعد ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے پروگرام کے باوقار انعقاد کیلئے بروقت اقدامات اور یومیہ بنیادوں پر رپورٹ کا حکم دے دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں