28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ایچ اے نے فلورا فیسٹول میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار...

پی ایچ اے نے فلورا فیسٹول میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے میوزیکل پروگرام منسوخ کر دیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 13 اپریل (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سرگودھا نے سات روزہ فلورافیسٹیول میں میوزیکل پروگرام منسوخ کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سات روزہ فیسٹیول میں نائٹ شو میں میوزیکل پروگرام بھی شامل تھا۔پی ایچ آے نے فلورا فیسٹیول کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لئیے صرف پھولوں کی نمائش تک محدود کرتے ہوئے 7 دن کی بجاے 4 دن تک محدود کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ پھولوں کی نمائش پی ایچ اے مرکزی دفتر کی بجائے کمپنی باغ میں منعقد ہو گی ۔جو 16 تا 19 اپریل تک جاری رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں