24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپی سی ایم اے کی قیادت کی وزیر تجارت جام کمال خان...

پی سی ایم اے کی قیادت کی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون علی خان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں اسماعیل ستار (سی ای او، حب سالٹ)، محسن ضیاء (سی ای او، ڈیسکون آکسی کیم) اور راؤ مبین احمد (انجرو پولیمر اینڈ کیمیکلز) نے شرکت کی۔ وفد نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم کے آڈٹ پر زور دیا تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے اور ٹیرف پالیسی پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے ای ایف ایس کے تحت مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے مسئلے کو بھی اٹھایا تاکہ مقامی پروڈیوسرز کے لئے قیمتوں میں برابری پیدا کی جا سکے۔ وزیر تجارت نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مسائل کے حل اور تجارتی ترقی کے فروغ کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553516

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں