پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات

218
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

کراچی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ پی سی بی سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ذکا اشرف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے متحرک کیا اور حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ سب کرکٹرز کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ میچ (کل) ہفتہ کو بھارت سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔