پی سی بی نے دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش اے ٹیم کا اعلان کردیا، مشفیق الرحیم اور مومن الحق بھی شامل

165
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):پی سی بی نے دورہ پاکستان کے لئے بنگلہ دیش اے ٹیم کا اعلان کر دیا، تجربہ کار کرکٹرز مشفیق الرحیم اور مومن الحق بھی اے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بنگلہ دیش اے ٹیم آئندہ ماہ پاکستان شاہینز کے خلاف 2 چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پہلا چار روزہ میچ دس اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ بی سی بی نے سیریز کے لئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم سمیت تنظیم حسن ثاقب اور رجا الرحمان راجہ بھی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو دوسرے چار روزہ میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیف حسن، سومیا سرکار اور نعیم شیخ لیں گے۔

آل راؤنڈر مصدق حسین نے پہلے چار روزہ میچ کے سکواڈ میں واپسی کی ہے جس میں محمود الحسن، ذاکر حسن اور انعام الحق بیجوئے شامل ہیں۔ پہلا چار روزہ میچ 10 اگست اور دوسرا 17 اگست کو ہوگا۔ تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں، تمام میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے چار روزہ میچ کے سکواڈ میں محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، انعام الحق بیجوئے، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، ماہید الاسلام انکون، نعیم حسن، حسن مراد، تنویر اسلام، حسن محمود، تنظیم ثاقب، رجال الرحمان اور رجا الرحمان شامل ہیں۔

دوسرے چار روزہ میچ کے سکواڈ میں انعام الحق بیجوئے، نعیم شیخ، سیف حسن، سومیا سرکار، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، ذاکر علی انیک، توحید ہریدوئے، ماہید الاسلام عنکون، حسن مراد، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، راجا الرحمن راجہ، اور روئیل میاں شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں سومیا سرکار، انعام الحق بیجوئے، نعیم شیخ، سیف حسن، ذاکر علی انیک، توحید ہریدوئے، ماہید الاسلام عنکون، مصدق حسین سیکت، رشاد حسین، شیخ مہدی، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، ریجا الرحمن راجہ، اور روئیل میاں شامل ہیں۔