راولپنڈی ۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں ہفتے کے روز واش آؤٹ ہونے والے میچوں کے ٹکٹس کی واپسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا ،
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹوں کی واپسی کے لئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک نامزد مراکز میں رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں،
ٹکٹ کی واپسی کے لئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ پیش کرنا ہو گا جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کی گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کرا دی جائیں گی ، کارپوریٹ لین دین کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹ صرف کارپوریٹ ادارے کو واپس کیے جائیں گے۔