پی سی بی کے زیر اہتمام 113 اضلاع میں ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز منگل سے شروع ہوں گے

122
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 113 اضلاع/زون میں ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز (کل) منگل سے شروع ہوں گے ۔ پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں ہر ضلع/زون میں 60 انڈر 19 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا سوائے علاقائی ہیڈ کوارٹرز کے، جہاں 90 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

انڈر 19 ٹرائلز کے دوسرے مرحلے میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے اسکواڈز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، سوائے ریجنل ہیڈ کوارٹرز کے، باقی ہر ضلع کی انڈر 19 ٹیم کے حتمی اسکواڈز کا انتخاب عمر کے بون ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

سال 2025 ءپاکستان بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پرجوش ہو گا کیونکہ پی سی بی رواں سال کے آخر میں بہترین انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے چیمپئنز ایونٹس کا انعقاد کرے گا جس میں تمام ریجنز سے ٹاپ انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے ۔