راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا رائونڈ 20 جنوری بروز پیر کو شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق غنی گلاس اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ، او جی ڈی سی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔
پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی ۔