پی ٹی آئی کارکنان تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ڈی چوک میں جمع ہوں،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اپیل

68

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے والے دن پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ڈی چوک میں جمع ہوں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام ووٹرزاور سپورٹرزتحریک عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک گرین ایریا میں جمع ہوں۔انشااللہ فتح یاب ہونے کے بعدنماز شکرانہ ادا کرینگے۔