پی ٹی آئی رہنما ہر دفعہ سیاسی احتجاج پر کارکنوں کو لاوارث چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو جاتے ہیں،امیرمقام

80
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یہ ہر دفعہ سیاسی احتجاج کے نام پر بلوے کرتے ہیں اور کارکنوں کو لاوارث چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو جاتے ہیں،ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ’’فائنل کال ‘‘مسڈ کال ثابت ہو گی،ملک میں انتشار پھیلانے کی خواہشمند پی ٹی آئی اور اس کے لیڈرز میں تقسیم در تقسیم عیاں ہے۔

بدھ کو یہاں جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پنکی پیرنی کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،تحریک انتشار کا انقلاب فساد ، تشدد، جھوٹ اور خون خرابے کا دوسرانام ہے۔وفاقی وزیر امیر مقام یہ ہر دفعہ سیاسی احتجاج کے نام پر بلوے کرتے ہیں اور کارکنوں کو لاوارث چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو جاتے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ پیرنی اور “غنڈاپور” کو معصوم لوگوں کے خون کا حساب دینا ہو گا،سیاسی جماعتیں ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی حمایت کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ تحریک انتشار ایک فاشسٹ جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ تشدد کا راستہ اپنایا،ریلی کے نام نہاد قائدین کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنے لئے محفوظ راستہ حاصل کرکے فرار ہوئے، یہ بزدلانہ حرکت ہے۔امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخواکے حکمران سرکاری وسائل کے ساتھ تخریب کاریاں کرتے ہیں، یہ ریاست مخالف سرگرمیاں ناقابل معافی ہیں،خیبر پختونخواکے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کرنے والوں کو گریبان سے پکڑ کر ایک ایک پائی کا حساب لیا جائےگا۔