پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی ارکان کے مذاکرات مثبت پیشرفت میں جاری، تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کئے جائیں گے ، یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار

154

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):سابق وزیراعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی ارکان کے مذاکرات مثبت پیشرفت میں جاری ہیں ، (آج) جمعہ کو تین بجے اگلی نشست میں مزید مذاکرات کریں گے، تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کئے جائیں گے ۔

جمعرات کو مذاکرات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے،(آج) جمعہ کو تین بجے اگلی نشست میں مزید مذاکرات کریں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کئے جائیں گے ، ہم اپنی قیادت اور لیڈرشپ سے بات کریں گے۔