اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام اوربلوچستان اسپورٹس بورڈ اور بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 34ویں نیشنل گیمزمین اینڈ ویمن کے ٹینس ایونٹ 22سے29 مئی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔اتوار کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں م ملک بھر سے10 ٹیمیں ، واپڈا، آرمی، پی اے ایف، نیوی، ایچ ای سی، کے پی کے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
مردوں کے ایونٹ میں10 آفیشلز کے ساتھ 39 ہے جبکہ 7 آفیشلز کے ساتھ 30 خواتین ایتھلیٹس ہیں۔ حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کل تعداد 69 ہے جس میں 17 آفیشلز نے ان کی شرکت کی تصدیق کی۔ایونٹ میں6ایونٹس کے مقابلے کھیلے جائیں گے جن میں مینز ٹیم ایونٹ، مینز انفرادی سنگلز اور ڈبلز، ویمنز ٹیم ایونٹ، ویمنز انفرادی سنگلز اور ڈبلز۔ کیپٹن میٹنگ 22 مئی پیر کو صبح 10:00 بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ہوگی جس کے بعد ٹیم ایونٹس کا ڈرا اور مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے دو میچز ہوں گے۔
محمد عارف قریشی آئی ٹی ایف وائٹ بیج ریفری 34ویں نیشنل گیمز کی نگرانی کریں گے اور ملک بھر سے 29 دیگر ٹیکنیکل آفیشلز بھی شامل ہوں گے۔23 مئی منگل کو صبح 9:45 بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر(پی ٹی ایف ) کے صدرسینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹینس کا یہ میگا ایونٹ پہلی بار پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔
صدر پی ٹی ایف نے تمام شرکاء کو میگا ایونٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کو بھی یقین دلایا کہ ایونٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انتہائی پیشہ ورانہ اور موزوں انداز میں کرانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔