23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خلاف...

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خلاف کریک ڈاؤن

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن II، لاہورمیں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) پر کامیاب چھاپہ مارا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھاپے کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ سیٹ اپ پایا گیا، جو مجاز لائسنس کے بغیر ہی چلایا جا رہا تھا۔

اس موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور متعلقہ آلات بشمول5 او ایل ٹیز ( OLTs) اور 2 او این ٹیز (ONTs) قبضے میں لے لئے گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے قانون کے مطابق مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب کوششیں پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لیے اہم ہیں، تاکہ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں کمی کی جا سکے۔ پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ہی ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ سروس میں آنے والے اچانک خلل سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست اس لنکhttps://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators پر دستیاب ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474927

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں