اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فلکس کا آغاز ایک بہترین اقدام ہے،یہ ایپ پی ٹی وی کے مواد کو مزید تقویت بخشے گی۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں نے کئی دہائیوں میں لاتعداد پاکستانیوں کو بہترین تفریح فراہم کی۔اس ایپ کے ذریعے یہ مواد اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قابل رسائی ہو گا۔وزیر اعظم نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کی جانب سے اس پراجیکٹ میں شامل عہدیداروں کی بھی بھرپور تحسین کی۔