اسلام آباد ۔26 ستمبر (اے پی پی) ٹیکسلا میںپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔پی ٹی وی کے مطابق ٹیکسلا میںپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ پیر کی صبح 8 بجے شروع ہوئی۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے جبکہ امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد کئی گئی ۔