پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما لالا لیاقت نیازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

115
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 06 جنوری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما لالا لیاقت نیازی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم لالا لیاقت نیازی کے فرزند محبوب علی نیازی کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آپ سمیت تمام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لا لا لیاقت نیازی کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے