کراچی۔ 01 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریلیف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے بتایا کہ متاثرہ یا ممکنہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت اور فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج ذیل اضلاع میں امدادی سامان فراہم کیا گیاہے ۔ ضلع شکارپور میں 6ہزارمچھر دانیاں،2ہزارترپال، ایک ہزار 998حفظان صحت کی کٹس، 2ہزارجانوروں کی مچھر دانیاں،2ہزارپلاسٹک چٹائیاں، 2ہزارجیری کینز، 100پورٹیبل ٹوائلٹ، 2ہزارٹینٹ اور2ہزارکچن سیٹس تقسیم کیے گئے۔
ضلع لاڑکانہ میں 6ہزارمچھر دانیاں،2ہزارترپال، 2ہزارحفظان صحت کی کٹس، 2ہزارجانوروں کی مچھر دانیاں،2ہزارپلاسٹک چٹائیاں،2ہزارجیری کینز، 100پورٹیبل ٹوائلٹ، 2ہزارٹینٹ، 2ہزارکچن سیٹس اور 2ہزار400اونی گدے فراہم کیے گئے۔ ضلع سکھر میں2ہزارمچھر دانیاں،2ہزارترپال،2ہزارپلاسٹک چٹائیاں، 100پورٹیبل ٹوائلٹ، 2ہزارٹینٹ، 2ہزارکچن سیٹس اور2ہزار400اونی گدے تقسیم کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ہر ضلع میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے امدادی سامان کی بروقت ترسیل اور تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد پہنچائی جائے گی۔