پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی

207
PDMA
PDMA

لاہور۔24مئی (اے پی پی):27 مئی تک پنجاب میں پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان کے مطابق درجہ حرارت45 سے48 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔سائوتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں،پی ڈی ایم اے کی ہیٹ سٹروک سے بچائوکےلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ہیٹ ویو کی لہر سے لودھراں میں2 شہری متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی،اس کے علاوہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،تمام محکمے میڈیا اور عوام باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں،غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ،ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں۔