پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن کر رہی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب

70
حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کو بہتر کارکردگی کے حصول کے لئے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا حق حاصل ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب
تحریک انصافپی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن کر رہی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی اور ترقی یافتہ مملکت بنائے گی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن کر رہی ہیں، اپوزیشن کو ملکی اور عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، کس کو کون سا قلمدان سونپنا ہے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا آغاز اسمبلیوں سے استعفے دینے کی بات سے ہوا جبکہ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پی ڈی ایم سے استعفے آنا شروع ہو گئے، پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی اور اے این پی نکل گئیں، پی ڈی ایم والے خود اپنا مذاق بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، ہم نے ملک کی معیشت کی سمت درست کر دی ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی روپیہ کی قدر میں کمی کے بعد دوبارہ 25 روپے تک کا اضافہ نہیں ہوا، آج پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے ہنڈی حوالہ کے سسٹم کو روکا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکوں کے ذریعے رقوم ملک میں بھیج رہے ہیں جس سے افراط زر میں اضافہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہے، غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، یورو بانڈز کی شکل میں اڑھائی ارب ڈالرز پاکستان میں آئے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمت کو کنٹرول کر لیا ہے، ڈالر بھی نیچے آ رہا ہے، اس کے علاوہ دالیں اور دیگر اشیائے خورد و نوش جو دیگر ممالک سے امپورٹ کی جاتی ہیں ان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔