واشنگٹن ۔27 جنوری (اے پی پی) امریکا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیازکولیسٹرل کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مفید ہے۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ پیاز میں وٹامن سی کے علاوہ ایسے قدرتی کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔