پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ٹویٹ

119
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین میں چوتھے پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے چوتھے پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کا ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لگن، عزم اور یہ شاندار کامیابی ہم سب کے لیے متاثر کن ہے، حیدر علی آپ کو یہ کامیابی مبارک ہو ۔