24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںپیرس اولمپکس ویمنزفٹ بال ،فرانس،کینیڈا،جرمنی ،امریکا،سپین اور برازیل نے اپنے میچز جیت...

پیرس اولمپکس ویمنزفٹ بال ،فرانس،کینیڈا،جرمنی ،امریکا،سپین اور برازیل نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

پیرس۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان فرانس ،کینیڈا،جرمنی ،امریکا،سپین اور برازیل کی خواتین فٹ بال ٹیموں نے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ شروع ہو چکا ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ اے کی ٹیموں فرانس اور کولمبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان فرانس کی ویمنز ٹیم نے کولمبیا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔گروپ اے کے ایک اور میچ میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کینیڈا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ گروپ بی کی ٹیموں جرمنی اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی ویمن فٹ بال ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

اسی گروپ کے ایک اور میچ میں امریکا اور زیمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکا کی ٹیم نے باآسانی زیمبیا کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ گروپ سی کی ٹیموں سپین اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ سپین نے 1-2 گول سے جیت لیا۔گروپ سی کے ہی ایک اور میچ میں برازیل کی خواتین فٹ بال ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نائیجیریا کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ اولمپکس مقابلوں میں خواتین کا فٹ بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔گروپ فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز3 اگست ،سیمی فائنلز6 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں