پیرس اولمپکس گیمز، کیسینڈری بیوگرینڈنے فرانس کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا

202

پیرس۔31جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں فرانس کی کیسینڈری بیوگرینڈ نے ویمنز ٹرائی تھلون ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، سوئٹزرلینڈ کی جولی ڈیرون نے چاندی اور برطانوی بیتھ پوٹر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اولمپک کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں، جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو ویمنز ٹرائی تھلون انفرادی مقابلوں میں فرانس کی کیسینڈری بیوگرینڈ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 54 منٹس اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سویٹزرلینڈ کی جولی ڈیرون نے سلور اور برطانوی بیتھ پوٹر نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔