پیرس سینٹ جرمین اور بائرن میونخ کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

7
FIFA World Club Football Tournament
FIFA World Club Football Tournament

واشنگٹن۔30جون (اے پی پی):پیرس سینٹ جرمین بائرن میونخ کی ٹیمیں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ پیرس سینٹ جرمین نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں حریف امریکی فٹ بال کلب کی ٹیم انٹرمیامی کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بائرن میونخ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں حریف برازیلین فٹ بال کلب کی ٹیم فلیمنگوکوپچھاڑ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پیر کو ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی گارڈنز کے مقام پر کھیلے گئے ٹاپ 16 رائونڈ کے میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور حریف امریکی فٹ بال کلب کی ٹیم انٹرمیامی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد انٹرمیامی کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے جواؤ پیڈرو گونکالوس نیویس نے دو جبکہ ٹامس اگسٹن ایولیس مانسیلا اور اچراف حکیمی نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ہارڈ راک اسٹیڈیم، میامی گارڈنز کے مقام پر کھیلے گئے ٹاپ 16 رائونڈ کے ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے حریف برازیلین فٹ بال کلب کی ٹیم فلیمنگوکو2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بائرن میونخ کی طرف سے ہیری ایڈورڈ کین نے دو جبکہ ایرک پلگر اور لیون کرسٹوف گورٹزکا نے ایک، ایک گول سکور کیاجبکہ فلیمنگو کی طرف سے گیرسن سانتوس ڈا سلوا اور جارج لوئیز فریلو فلہو نے ایک، ایک گول سکور کیا۔