پیرس معاہدہ، امریکہ اپ ے وعدوں سے پھر ہیں سکتا، جان کیری

119

رباط۔ 17 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے وزیرخارجہ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی بھاری اکثریت امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتی ہے مراکش میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں سے پھر نہیں سکتا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو پیرس میں طے پانے والے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاہدے سے امریکہ کو خارج کر دیں گے۔