31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیرس میں آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک، 11 زخمی

پیرس میں آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک، 11 زخمی

- Advertisement -

پیرس۔ 7 جون(اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائر سروس کے حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیرس کے نواح میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے چوتھی منزل منہدم ہوگئی، حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کے بعد دو افراد نے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ آتشزدگی کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں تاہم اس حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں