پیرس میں سیاحوں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ، ایک شخص ہلاک ،2افراد زخمی

190

پیرس ۔3دسمبر (اے پی پی):فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے جرمن سیاح کو چاقو کے وار سے ہلاک اور دیگر دو افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں واقعہ آئفل ٹاور کے قریب گزشتہ رات گئے پیش آیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ یہ بنیاد پرست شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس کو پہلے بھی ایک کیس میں سزا ہوئی تھی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فرانسیسی حکومت نے اسرائیل اور حماس جنگ کے باعث ملک میں حملوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم الزیبتھ بورن نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں گے۔